حکومت سے مذاکرات کے لیے ماحول سازگار دکھائی نہیں دے رہا: سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے موجودہ ماحول کو غیر موزوں قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت بات چیت کے امکانات نظر نہیں آ رہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام ’’کیپیٹل ٹاک‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے فی الحال حالات سازگار نہیں ہیں۔

انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ حکومت بانی پی ٹی آئی سے متعلق عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہیں کر رہی۔ ان کے مطابق اس طرزِ عمل سے تحریک انصاف کو یہ تاثر مل رہا ہے کہ حکومت مذاکرات بھی اپنی شرائط اور اپنے طے کردہ طریقہ کار کے مطابق کرنا چاہتی ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے سوال اٹھایا کہ جب حکومت عدالتی احکامات پر عمل نہیں کرتی اور مذاکرات کے لیے اپنی شرائط عائد کرنا چاہتی ہے تو ایسی صورتحال میں تحریک انصاف حکومت سے کس بنیاد پر مذاکرات کرے؟

شیئر کریں

:مزید خبریں