زبیر بلوچ کا شاندار استقبال، لودھراں کیلئے اربوں کے ترقیاتی منصوبے منظور

لودھراں(بیورو رپورٹ)زبیر خان بلوچ کا چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی بننے کے بعد لودھراں پہنچنے پر فقیدالمثال استقبال ۔لودھراں کیلئے 5 ارب 85 کروڑ کا سینیٹیشن منصوبہ، 25 بستروں کا تھیلیسیمیا سینٹر اور فلائی اوور منظور۔مریم نواز نے لودھراں کیلئے بڑے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی،تفصیل کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 227 محمد زبیر خان بلوچ جنہیں چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی کا عہدہ دیا گیا ہے ۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد لودھراں پہنچے تو کہروڑ پکا بائی پاس پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ غوثیہ چوک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر خان بلوچ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لودھراں کی ترقی اور عوامی سہولیات کے لیے متعدد اہم منصوبوں کی منظوری دی ہے، جن میں ڈی ایچ کیو ہسپتال لودھراں میں 25 بستروں پر مشتمل تھیلیسیمیا سینٹر، مختلف مواضعات کے لیے تقریبا 60 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر و بحالی اور شہر کے سینیٹیشن منصوبے کے لیے 5 ارب 85 کروڑ روپے کے فنڈز شامل ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ جلالپور موڑ پر فلائی اوور کی تعمیر کا منصوبہ بھی منظور کیا گیا ہے، جس کے لیے پہلے 30 کروڑ روپے مختص تھے تاہم اب منصوبے کے لیے ایک ارب روپے رکھے گئے ہیں اور جلد فل ٹینڈرنگ کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پٹھان والا کے مقام پر موٹرسائیکلوں اور رکشوں کے لیے لوہے کا پل بھی تعمیر کیا جا رہا ہے، جس سے مقامی آبادی کو آمدورفت، سکول جانے اور ہنگامی صورتحال میں سہولت میسر آئے گی۔استقبال کرنے والوں میں ملک بھورا ارائیں،ملک اصغر ارائیں،ملک حبیب کھوکھر ،چوہدری محمد علی کمبوہ،ملک خادم ارائیں،ملک ابراہیم اعوان،عبدالمالک ،چوہدری اظہار گجر،ملک رمضان لودھرا،ملک خادم لودھرا،ملک عنایت ،ملک صدیق جتیال ،رانا الطاف شیخ مرشد ، مرزا وسیم بیگ،تاصم مسعود بٹ کے نام بھی شامل ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں