ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان میں نہم کے مایوس کن نتائج، آدھے سے زیادہ طلبہ فیل

ملتان،بہاولپور،ڈیرہ غازی خان(وقائع نگار، بیورو رپورٹ، ڈپٹی بیورو چیف، خبرنگار) ملتان، بہاول پوراورڈیرہ غازی خان میں نہم کے مایوس کن نتائج،آدھے سےزیادہ طلبہ فیل ہوگئے۔تفصیل کےمطابق تعلیمی بورڈملتان نے نویں کے سالانہ امتحانات کے نتائج کااعلان کردیا۔ 52.11 فیصد امیدوار کامیاب تفصیل کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان نے نویں جماعت کے پہلے سالانہ امتحان 2026 کے نتائج کا اعلان کردیا ۔جاری اعداد وشمار کے مطابق مجموعی طور پر ایک لاکھ 40 ہزار 675 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے جبکہ 73 ہزار 301 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ مجموعی کامیابی کی شرح 52.11 فیصد رہی امتحان میں 68 ہزار 221 طلباء اور 72 ہزار 454 طالبات شریک ہوئیں سائنس گروپ میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 20 ہزار 213 امیدوار شریک ہوئے، جن میں 61 ہزار 803 طلباء اور 58 ہزار 410 طالبات شامل تھیں۔ سائنس گروپ میں 65 ہزار 911 امیدوار کامیاب ہوئے اور کامیابی کی شرح 54.83 فیصد رہی ۔ہیومینیٹیز گروپ میں 14 ہزار 795 امیدوار شریک ہوئے، جن میں 3 ہزار 125 طلباء اور 11 ہزار 670 طالبات شامل تھیں۔ اس گروپ میں 5 ہزار 132 امیدوار کامیاب ہوئے اور کامیابی کی شرح 34.69 فیصد رہی کمپیوٹر سائنس ٹیکنالوجی گروپ میں مجموعی طور پر 3 ہزار 414 امیدوار شریک ہوئے، جن میں 2 ہزار 299 طلباء اور ایک ہزار 115 طالبات شامل تھیں۔ اس گروپ میں ایک ہزار 365 امیدوار کامیاب ہوئے اور کامیابی کی شرح 39.98 فیصد رہی ایگریکلچرل سائنسز ٹیکنالوجی میں 435 امیدوار شریک ہوئے، جن میں 431 طلباء اور 4 طالبات شامل تھیں۔ اس گروپ میں 112 امیدوار کامیاب ہوئے اور کامیابی کی شرح 25.75 فیصد رہی فیشن ڈیزائننگ ٹیکنالوجی میں مجموعی طور پر 897 امیدوار شریک ہوئے، جن میں 4 طلباء اور 893 طالبات شامل تھیں۔ اس گروپ میں 294 امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ کامیابی کی شرح 32.78 فیصد رہی اسی طرح ہیلتھ سائنسز ٹیکنالوجی میں 741 امیدوار شریک ہوئے، جن میں 458 طلباء اور 483 طالبات شامل تھیں۔ اس گروپ میں 290 امیدوار کامیاب ہوئے اور کامیابی کی شرح 39.14 فیصد رہی۔ ڈیف اینڈ ڈمب کیٹیگری میں 180 امیدوار شریک ہوئے۔جن میں 101 طلباء اور 79 طالبات شامل تھیں۔ اس کیٹیگری میں 177 امیدوار کامیاب قرار پائے اور کامیابی کی شرح سب سے زیادہ 98.33 فیصد رہی دوسری جانب بورڈ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق امتحانی عمل کے دوران 466 متعلقہ عملے/امتحانی ذمہ داریوں کی تفصیل بھی جاری کی گئی، جس میں ضلع لودھراں سے 55، خانیوال سے 114، وہاڑی سے 114 اور ملتان سے 183 شامل ہیںامتحان کے انعقاد اور نگرانی کے لیے 90 ڈپٹی انسپکٹرز، 466 ریزیڈنٹ انسپکٹرز، 466 سپرنٹنڈنٹس، 532 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس، 3 ہزار 328 انویجیلیٹرز اور 200 موبائل انسپکٹرز نے فرائض انجام دیے نتائج کی تیاری اور پرچوں کی جانچ کے لیے 18 مارکنگ سنٹرز قائم کیے گئے۔ مارکنگ کا عمل 20 مئی 2026 کو شروع ہوا اور 13 اگست 2026 کو مکمل کیا گیا۔ اس دوران 3 ہزار 20 سب ایگزامینرز اور 390 ہیڈ ایگزامینرز نے پرچوں کی جانچ کے فرائض انجام دیے امتحان کے دوران ناجائز ذرائع استعمال کرنے کے مجموعی 7 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے 5 کیسز امتحانی مراکز سے جبکہ 2 کیسز دیگر ذرائع سے موصول ہوئے۔ تمام 7 کیسز کا فیصلہ کر دیا گیا اور تمام کیسز میں سزا دی گئی۔بہاول پور سےڈپٹی بیورو چیف کےمطابق بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بہاولپور نے میٹرک پارٹ فرسٹ(نہم) کے پہلے سالانہ امتحانات 2026کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ اس امتحان میں86ہزار390 باقاعدہ اور19211 پرائیویٹ امیدواروں سمیت ایک لاکھ 5ہزار601 امید واروں نے حصہ لیا جن میں سے35544 ریگولر اور5067 پرائیویٹ سمیت 40ہزار611امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ اس طرح نتیجہ کا مجموعی تناسب38.45 فیصد رہا۔کنٹرولر امتحانات سید وحیدالزماں ہمدانی اور سیکریٹری بورڈ پروفیسر عدیل مالک چیمہ نے لیپ ٹاپ کا بٹن دبا کر رزلٹ کو آن لائن کیا۔ڈیرہ غازی خان سےبیورورپورٹ،ڈپٹی بیوروچیف،خبرنگار کےمطابق ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان نے جماعت نہم کے پہلے سالانہ امتحان 2026ء کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ چیئرمین بورڈ پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف نے نتائج کا باضابطہ اعلان کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری بورڈ عبدالرحمان چوہدری اور کنٹرولر امتحانات پروفیسر محمد مظفر حسین بھی موجود تھے۔بورڈ کے جاری کردہ نتائج کے مطابق مجموعی طور پر 1 لاکھ 6 ہزار ایک امیدوار نے امتحان میں شرکت کی، جن میں سے 51 ہزار 81 امیدوار کامیاب قرار پائے یوں مجموعی شرحِ کامیابی 48.18 فیصد رہی۔اعداد و شمار کے مطابق طلبہ کی کامیابی کی شرح 41.22 فیصد جبکہ طالبات کی شرحِ کامیابی 56.19 فیصد رہی۔ گروپ وائز نتائج میں سائنس گروپ کے طلبہ کی کامیابی کی شرح 41.70 فیصد اور طالبات کی 58.76 فیصد رہی۔ جنرل گروپ میں طلبہ کی شرح 18.14 فیصد اور طالبات کی 24.97 فیصد رہی۔فیشن ڈیزائننگ گروپ میں طالبات کی کامیابی کی شرح 22.13 فیصد، ایگریکلچر سائنس گروپ میں طلبہ کی 32.84 فیصد اور طالبات کی 80.55 فیصد، ہیلتھ سائنس گروپ میں طلبہ کی 38.25 فیصد اور طالبات کی 52.10 فیصد جبکہ کمپیوٹر سائنس گروپ میں طلبہ کی 31.14 فیصد اور طالبات کی کامیابی کی شرح 66.74 فیصد رہی۔ضلع وار نتائج میں مظفرگڑھ 55.99 فیصد شرحِ کامیابی کے ساتھ سرفہرست رہا۔ تونسہ 53.67 فیصد، کوٹ ادو 50.29 فیصد، لیہ 48.61 فیصد، ڈیرہ غازی خان 40.78 فیصد اور راجن پور 35.07 فیصد کامیابی کی شرح کے ساتھ بالترتیب رہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں