Post Views: 88
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آسٹریا کا دورہ مکمل کرنے کے بعد لندن پہنچ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ ان کے اسٹاف کے ارکان بھی لندن پہنچے ہیں۔ اس سے تقریباً 48 گھنٹے قبل صدر آصف علی زرداری بھی آسٹریا سے لندن پہنچ چکے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری تقریباً ایک ہفتے تک لندن میں قیام کریں گے۔ اس دوران دونوں کی قریبی دوستوں اور بعض برطانوی وزراء سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔
ذرائع کے مطابق لندن قیام کے دوران اہم ملاقاتوں اور مختلف امور پر مشاورت کا امکان ہے۔







