پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہانِ مملکت کونسل کی 2026-27 کے لیے صدارت سنبھالنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے سربراہی اجلاس کے اعلامیے پر دستخط کردیے۔
اعلامیے پر دستخط کی تقریب کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ مملکت کونسل کے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔
جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان 2026-27 کے لیے ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کی قیادت کرے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی جانب سے اجلاس کے اعلامیے پر دستخط کیے۔
دوسری جانب وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایس سی او سربراہانِ مملکت کونسل کے اجلاس کے موقع پر ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف سے ملاقات کی۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعاون اور شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
ملاقات کے دوران پاکستان اور ازبکستان نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے پاک ازبک تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif in a group photo with heads of States at the SCO Council of Heads of State Summit in Bishkek, Kyrgyzstan. pic.twitter.com/EBn1xSmwiV
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) September 1, 2026







