بیوہ یا طلاق یافتہ خواتین شادی کرنا چاہیں تو انہیں منفی نگاہ سے نہ دیکھیں: اداکار حمزہ علی عباسی -بیوہ یا طلاق یافتہ خواتین شادی کرنا چاہیں تو انہیں منفی نگاہ سے نہ دیکھیں: اداکار حمزہ علی عباسی -پاکستانی معیشت کو امداد سے تجارت اور سرمایہ کاری کی طرف منتقل کررہے ہیں، وزیر خزانہ-پاکستانی معیشت کو امداد سے تجارت اور سرمایہ کاری کی طرف منتقل کررہے ہیں، وزیر خزانہ-ایرانی بیلسٹک میزائل حملوں سے امریکا کے پیٹریاٹ دفاعی نظام پر دباؤ، انٹرسیپٹرز کے ذخائر تیزی سے کم ہونے کا خدشہ-ایرانی بیلسٹک میزائل حملوں سے امریکا کے پیٹریاٹ دفاعی نظام پر دباؤ، انٹرسیپٹرز کے ذخائر تیزی سے کم ہونے کا خدشہ-عمران خان کی اسپتال منتقلی؛ توہینِ عدالت کیس کی فوری سماعت کی دوسری درخواست بھی مسترد-عمران خان کی اسپتال منتقلی؛ توہینِ عدالت کیس کی فوری سماعت کی دوسری درخواست بھی مسترد-سانحہ پمز: مصطفیٰ کمال نے چند گھنٹوں بعد استعفیٰ دے دیا تھا، وزیراعظم نے منظوری روک دی-سانحہ پمز: مصطفیٰ کمال نے چند گھنٹوں بعد استعفیٰ دے دیا تھا، وزیراعظم نے منظوری روک دی

تازہ ترین

بیوہ یا طلاق یافتہ خواتین شادی کرنا چاہیں تو انہیں منفی نگاہ سے نہ دیکھیں: اداکار حمزہ علی عباسی 

پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ اگر کوئی بیوہ یا طلاق یافتہ خاتون دوبارہ شادی کرنا چاہے تو معاشرے کو اسے منفی یا معیوب نظر سے نہیں دیکھنا چاہیے۔
ایک ویڈیو پیغام میں حمزہ علی عباسی نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں ایک مخصوص سوچ پائی جاتی ہے، جس کے تحت بیوہ اور طلاق یافتہ خواتین، خصوصاً وہ خواتین جن کے بچے بھی ہوں، اگر دوسری شادی کا فیصلہ کریں تو اسے اچھا نہیں سمجھا جاتا۔
اداکار کا کہنا تھا کہ کسی شخص نے دوبارہ شادی کرنی ہے یا نہیں، یہ اس کا ذاتی فیصلہ ہے اور دوسروں کو اس معاملے میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔
حمزہ علی عباسی نے اپیل کی کہ جو خواتین اپنی مرضی سے دوبارہ شادی کرنا چاہتی ہیں، انہیں معاشرے میں منفی نظروں کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔ ان کے مطابق دوبارہ شادی کرنا خواتین کا حق ہے اور یہ حق انہیں دین نے بھی دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپنی زندگی سے متعلق ذاتی فیصلے کرنے والے کسی فرد کی راہ میں رکاوٹ بننا یا اس کے فیصلے میں غیر ضروری مداخلت کرنا اخلاقی طور پر درست نہیں۔ معاشرے کو چاہیے کہ وہ ایسے معاملات میں تنقید کے بجائے افراد کے فیصلوں کا احترام کرے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں