پاکستانی معیشت کو امداد سے تجارت اور سرمایہ کاری کی طرف منتقل کررہے ہیں، وزیر خزانہ-پاکستانی معیشت کو امداد سے تجارت اور سرمایہ کاری کی طرف منتقل کررہے ہیں، وزیر خزانہ-ایرانی بیلسٹک میزائل حملوں سے امریکا کے پیٹریاٹ دفاعی نظام پر دباؤ، انٹرسیپٹرز کے ذخائر تیزی سے کم ہونے کا خدشہ-ایرانی بیلسٹک میزائل حملوں سے امریکا کے پیٹریاٹ دفاعی نظام پر دباؤ، انٹرسیپٹرز کے ذخائر تیزی سے کم ہونے کا خدشہ-عمران خان کی اسپتال منتقلی؛ توہینِ عدالت کیس کی فوری سماعت کی دوسری درخواست بھی مسترد-عمران خان کی اسپتال منتقلی؛ توہینِ عدالت کیس کی فوری سماعت کی دوسری درخواست بھی مسترد-سانحہ پمز: مصطفیٰ کمال نے چند گھنٹوں بعد استعفیٰ دے دیا تھا، وزیراعظم نے منظوری روک دی-سانحہ پمز: مصطفیٰ کمال نے چند گھنٹوں بعد استعفیٰ دے دیا تھا، وزیراعظم نے منظوری روک دی-امام الحق کی نئی انجری پر سوالات، 2025 کی مبینہ جعلی انجری کی انکوائری رپورٹ پھر سامنے آگئی-امام الحق کی نئی انجری پر سوالات، 2025 کی مبینہ جعلی انجری کی انکوائری رپورٹ پھر سامنے آگئی

تازہ ترین

ٹرمپ کا وینزویلا کے تیل سے امریکی اسٹریٹجک ذخائر دوبارہ بھرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا وینزویلا سے حاصل ہونے والے تیل کے ذریعے اپنے اسٹریٹجک پٹرولیم ذخائر میں ہونے والی کمی کو پورا کرے گا۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وینزویلا سے ملنے والا تیل امریکی قومی اسٹریٹجک ذخائر کو دوبارہ بھرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا، جبکہ ذخائر میں تیل شامل کرنے کا عمل جلد شروع ہونے کی توقع ہے۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ بائیڈن انتظامیہ کے دور میں امریکا کے تیل کے ذخائر میں نمایاں کمی واقع ہوئی، تاہم اب انہیں دوبارہ بھرنے کا عمل تیزی سے شروع کیا جائے گا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے بعد عالمی سطح پر تیل کی سپلائی متاثر ہوئی ہے، جبکہ امریکی محکمہ توانائی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک کے پٹرولیم ذخائر کئی دہائیوں کی کم ترین سطح تک پہنچ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے چند روز قبل وینزویلا کے ساتھ ایک بڑے تیل معاہدے کا دعویٰ بھی کیا تھا۔ امریکی صدر کے مطابق اس معاہدے کے نتیجے میں امریکا کو وینزویلا کے 65 ارب بیرل سے زائد ثابت شدہ تیل کے ذخائر پر اکثریتی کنٹرول حاصل ہو گیا ہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ امریکی تیل کے مجموعی ذخائر میں نمایاں اضافہ کرے گا، عالمی منڈی میں تیل کی دستیابی بہتر بنانے میں مدد دے گا اور مستقبل میں امریکی شہریوں کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا سبب بن سکتا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں