ایرانی بیلسٹک میزائل حملوں سے امریکا کے پیٹریاٹ دفاعی نظام پر دباؤ، انٹرسیپٹرز کے ذخائر تیزی سے کم ہونے کا خدشہ-ایرانی بیلسٹک میزائل حملوں سے امریکا کے پیٹریاٹ دفاعی نظام پر دباؤ، انٹرسیپٹرز کے ذخائر تیزی سے کم ہونے کا خدشہ-عمران خان کی اسپتال منتقلی؛ توہینِ عدالت کیس کی فوری سماعت کی دوسری درخواست بھی مسترد-عمران خان کی اسپتال منتقلی؛ توہینِ عدالت کیس کی فوری سماعت کی دوسری درخواست بھی مسترد-سانحہ پمز: مصطفیٰ کمال نے چند گھنٹوں بعد استعفیٰ دے دیا تھا، وزیراعظم نے منظوری روک دی-سانحہ پمز: مصطفیٰ کمال نے چند گھنٹوں بعد استعفیٰ دے دیا تھا، وزیراعظم نے منظوری روک دی-امام الحق کی نئی انجری پر سوالات، 2025 کی مبینہ جعلی انجری کی انکوائری رپورٹ پھر سامنے آگئی-امام الحق کی نئی انجری پر سوالات، 2025 کی مبینہ جعلی انجری کی انکوائری رپورٹ پھر سامنے آگئی-نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کی بات ہو رہی ہے تو کیا تیاری بھی ہے؟ فضل الرحمان-نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کی بات ہو رہی ہے تو کیا تیاری بھی ہے؟ فضل الرحمان

تازہ ترین

لودھراں:10افراد کا گھر گھس کر اہلخانہ پربہیمانہ تشدد

لودھراں(بیورو رپورٹ)موضع سمرا کی رہائشی کوثر بی بی نے گزشتہ روز اپنے بیٹے کے ہمراہ لودھراں پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام لگایا کہ اس کے ہمسائے بشیر نے اپنے گھر کے سامنے سڑک پر غیر قانونی طور پر جمپ بنا رکھا ہے 21اگست کو میرا بیٹادکان سے سامان لینے باہر گیا تو جمپ سے اس کے پاؤں پر چوٹ لگ گئی جس پر اس نے جمپ توڑا تو ملزم بشیر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔جب میرا بیٹا اپنی جان بچانے کے لئے گھر کے اندر بھاگا تو ملزمان بشیر،نصیر،اکمل،سرفراز،حسن کلثوم،رخسانہ اور چار نامعلوم زبردستی گھر میں داخل ہو گئے اور ہمیں تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے میرے سر میں کلہاڑی کا وار کر کے سر پھاڑ دیا اور میرے بیٹے کی آنکھ کی ہڈی توڑ دی۔ہم نے 15اور ریسکیو1122کو کال کی تو پولیس اور ریسکیو1122کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ۔پولیس تھانہ سٹی لودھراں نے ہمارا میڈیکل کروایا اور ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 1305/26بجرم 354ت پ درج کیا ۔کوثر بی بی نے یہ بھی الزام لگایا کہ پولیس نے مقدمہ درج کرتے وقت دفعات درست نہیں لگائیں اور نہ ہی ملزمان کو گرفتار کر رہی ہے ۔جس کی وجہ سے ملزمان ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔اور ہمیں جان کا خطرہ ہے ۔کوثر بی بی نے وزیر اعلیٰ پنجاب ،آئی جی پنجاب پولیس اور ڈی پی او لودھراں سے اپیل کی ہے کہ ہمیں تحفظ فراہم کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے انصاف دلایا جائے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں