افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب، مسلم لیگ ن کی کامیابی

مظفرآباد: مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم کے انتخاب میں 30 ووٹ حاصل کیے، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار مختار خان کو 14 ووٹ ملے۔
افتخار گیلانی پہلی مرتبہ 2011 میں آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ وہ آزاد کشمیر کے وزیر تعلیم کے منصب پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
حالیہ انتخابات میں افتخار گیلانی مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر ٹیکنو کریٹ نشست سے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ بعد ازاں مسلم لیگ ن نے حکومت سازی کے حوالے سے ہونے والے اہم مشاورتی اجلاس میں انہیں وزارتِ عظمیٰ کے لیے امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ کیا۔
پارٹی کے مشاورتی اجلاس میں رانا ثنا اللہ، خواجہ سعد رفیق، شاہ غلام قادر، راجہ فاروق حیدر، نومنتخب اسپیکر چوہدری طارق فاروق، ڈپٹی اسپیکر احمد رضا قادری، بیرسٹر افتخار گیلانی سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے 32 ارکان جبکہ پیپلز پارٹی کے 14 ارکان ہیں، جبکہ مزید 7 نشستوں پر انتخابات ہونا باقی ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں