ملک بھر میں سونے کی قیمت مستحکم

کراچی: گزشتہ چند روز کے دوران سونے کی قیمت میں نمایاں اضافے کے بعد آج ملک بھر میں سونے کے نرخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 83 ہزار 36 روپے پر برقرار ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 4 لاکھ 14 ہزار 125 روپے ہے اور اس میں بھی کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت مستحکم رہی، جہاں فی اونس سونا 4605 ڈالر پر برقرار ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں