Post Views: 75
ملتان (عامر ملک سے) تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے گرڈ سٹیشن وہاڑی روڈ پر گھریلو تنازع کے دوران مبینہ طور پر شوہر کی فائرنگ سے بیوی جاں بحق جبکہ ساس شدید زخمی ہوگئیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیاجبکہ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم نعیم مبینہ طور پر اپنی بیوی آمنہ بی بی کے ساتھ گھریلو ناچاقی کے باعث ناراض تھا جس کے بعد خاتون اپنے میکے میں رہ رہی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم مبینہ طور پر سسرالی گھر میں داخل ہوا اور فائرنگ کر دی۔فائرنگ کے نتیجے میں آمنہ بی بی کے سینے پر دو گولیاں لگیں جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیںجبکہ اس کی والدہ عابدہ بی بی بھی فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہوگئی۔ملزم فرار ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔







