Post Views: 47
ملتان ( کورٹ رپورٹر)ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس سیدفرہاد علی شاہ نے گزشتہ روز کم عمر بچیوں کی والدین کی مرضی کے خلاف شادیوں کے رحجان پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی عمر کا تعین میڈیکل بورڈ سے کرایاجائے۔ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل عبد الودود نے عدالت کی معاونت کرتے ہوئے کہا کہ کم عمر بچی کے بیان کی کوئی اہمیت نہیں ہے اس لئے انہیں والدین کے حوالے کیا جائے یا پھر انہیں دارالامان بھجوادیا جائے۔فاضل عدالت نے ٹھٹھہ صادق آباد پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ چھٹی جماعت کی طالبہ رابعہ کا اوسیفیکیشن ٹیسٹ کرایا جائے اور اس کیس کی سماعت 31 اگست تک ملتوی کردی۔عدالت ایک لڑکی کو اس کے بیان پر شوہر کے ہمراہ بھجوادیا کیونکہ بالغ نظر آتی تھی۔







