ایران عالمی تجارتی راستے مکمل طور پر بند نہیں کر سکتا: جے ڈی وینس

واشنگٹن: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران میں اتنی صلاحیت موجود نہیں کہ وہ بین الاقوامی تجارتی راستوں کو مکمل طور پر بند کرسکے۔
امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ امریکا کے پاس ایران سے نمٹنے کے لیے متعدد آپشنز موجود ہیں، تاہم مؤثر حکمت عملی یہ ہے کہ ایران کو تیل اور گیس کی تجارت میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی بھاری قیمت ادا کرنے پر مجبور کیا جائے۔
امریکی نائب صدر نے کہا کہ ایران عالمی تجارت کے اہم راستوں کو مکمل طور پر بند کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔
جے ڈی وینس کے مطابق آبنائے ہرمز کے ذریعے روزانہ تقریباً 7 سے 15 ملین بیرل تیل کی ترسیل جاری رکھنے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ امریکا ایران سے متعلق صورتحال سے نمٹنے کے لیے مختلف اقدامات اور ذرائع استعمال کرسکتا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں