اڈیالہ جیل کے 3 قیدیوں کا علاج اور اہلخانہ سے ملاقات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد: اڈیالہ جیل میں قید تین افراد نے طبی علاج کے لیے نجی اسپتال منتقل کرنے اور اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت کے حصول کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
درخواست گزاروں نے سپریم کورٹ کے ایک فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اگر کسی قیدی کا علاج سرکاری اسپتال میں ممکن نہ ہو تو اسے نجی اسپتال منتقل کیا جاسکتا ہے۔
درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ تینوں قیدی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں اور ان کا مطلوبہ علاج شفا انٹرنیشنل اسپتال میں ہی ممکن ہے، اس لیے انہیں وہاں علاج کی سہولت فراہم کی جائے۔
درخواست گزاروں میں الیاس خان، محمد اسماعیل خان اور اویس الطاف شامل ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے تینوں درخواستوں پر کارروائی کرتے ہوئے 27 اگست کے لیے نوٹس جاری کردیے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں