پیٹرول پر شہریوں سے 130 روپے 75 پیسے فی لیٹر ٹیکس اور مارجنز وصول

اسلام آباد: ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے ساتھ صارفین پر ٹیکسز، لیویز اور مختلف مارجنز کا اضافی مالی بوجھ بھی عائد ہے۔
دستیاب اعداد و شمار کے مطابق شہری ایک لیٹر پیٹرول پر مجموعی طور پر 130 روپے 75 پیسے جبکہ ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 122 روپے 47 پیسے کی مد میں لیوی، ٹیکسز اور مختلف مارجنز ادا کر رہے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی بنیادی لاگت 245 روپے 82 پیسے فی لیٹر ہے، جبکہ صارفین کے لیے اس کی مقررہ قیمت 368 روپے 29 پیسے فی لیٹر ہے۔
اس طرح ڈیزل کی بنیادی قیمت اور مقررہ فروختی قیمت کے درمیان 122 روپے 47 پیسے کا فرق بنتا ہے، جو لیوی، ٹیکسز اور مختلف مارجنز کی صورت میں وصول کیا جا رہا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافی ٹیکسز اور مختلف چارجز کے باعث صارفین کو اصل قیمت کے مقابلے میں نمایاں اضافی رقم ادا کرنا پڑ رہی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں