لاہور: پاکستانی اداکارہ رمشا خان کی بہن علیشا خان کی شادی کی تقریبات سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر رہی ہیں، تاہم نکاح کی ایک ویڈیو سب سے زیادہ زیرِ بحث آگئی ہے۔
علیشا خان کی دن کے وقت ہونے والی نکاح کی تقریب میں شوبز سے وابستہ کئی معروف شخصیات نے شرکت کی۔ تاہم رمشا خان اور ان کے شوہر اداکار خوشال خان خٹک کی تقریب میں عدم موجودگی بھی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا باعث بنی۔ البتہ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ دونوں تقریب میں شریک نہیں ہوئے یا ان کی تصاویر سامنے نہیں آئیں۔
نکاح کے دوران علیشا خان نے روایتی انداز میں ’قبول ہے‘ کہنے کے بجائے انگریزی زبان میں اپنی رضامندی ظاہر کی، جس کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آرا سامنے آگئیں۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد متعدد صارفین نے نکاح کے اس انداز پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ پاکستانی شادی کی روایتی رسم میں رضامندی کا اظہار انگریزی زبان میں کیوں کیا گیا۔
کچھ صارفین نے روایتی ’قبول ہے‘ کے انداز کو زیادہ خوبصورت قرار دیا، جبکہ بعض افراد نے تقریب کے انداز اور دلہن کے انگریزی لہجے پر بھی طنزیہ تبصرے کیے۔
یوں علیشا خان کے نکاح کا منفرد انداز سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گیا ہے۔
They replaced “Qabool hai” with “I do” at Ramsha Khan’s sister’s nikkah. Then the accent replaced even that. It didn’t come out “I do”. It came out “I joo”. Now the whole country is asking the real question: Was the nikkah accepted, or only by the British accent coach who still… pic.twitter.com/gdP0Rm65Tu
— Waqar Ameer Sathio (@Bolo_WaQar) August 23, 2026







