Post Views: 37
گگومنڈی(نامہ نگار)گھریلوناچاقی،ظالم شو ہر نے فائرمارکربیوی کوقتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق حافظ آبادکالونی کے رہائشی عدنان کی شادی 9سال قبل فیصل آبادکے رہائشی محمد اکرم کی بیٹی مریم اکرم سے ہوئی تھی جس کے بطن سے اس کے3کمسن بچے بھی ہیں ۔مریم اکرم سلائی سنٹربناناچاہتی تھی جس کولے کر دونوں میاں بیوی میں لڑائی جھگڑارہتاتھا۔گزشتہ شب قریب11بجے مریم کی طبیعت خراب ہونے پرعدنان اس کوڈاکٹرسے چیک اپ کروانے کے بہانے ساتھ موٹرسائیکل پرلے گیااورویران سڑک پرلے جاکرپسٹل سےخاتون کے سرپرفائرمائردیاجس سے وہ موقع پرہی ہلاک ہوگئی ۔وقوعہ کے بعد شوہر نے اسے ڈکیتی کارنگ دینے کی کوشش کی لیکن پولیس نے شواہداکٹھاکرکے مقتولہ کے خاوندکوگرفتارکرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے قتل کااعتراف کرلیاہے۔







