تیل کی قیمتیں میں نہیں بدلتا، عالمی مارکیٹ میں روزانہ نرخ تبدیل ہوتے ہیں: علی پرویز ملک-تیل کی قیمتیں میں نہیں بدلتا، عالمی مارکیٹ میں روزانہ نرخ تبدیل ہوتے ہیں: علی پرویز ملک-عمران خان کی اسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی نظرثانی درخواست اعتراضات کے ساتھ واپس-عمران خان کی اسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی نظرثانی درخواست اعتراضات کے ساتھ واپس-اپوزیشن سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، مذاکرات دونوں جانب سے ہوتے ہیں: وزیراعظم شہباز شریف-اپوزیشن سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، مذاکرات دونوں جانب سے ہوتے ہیں: وزیراعظم شہباز شریف-حکومت لیوی واپس نہ لے تو جماعت اسلامی اپنا اگلا قدم اٹھائے گی: حافظ نعیم الرحمان-حکومت لیوی واپس نہ لے تو جماعت اسلامی اپنا اگلا قدم اٹھائے گی: حافظ نعیم الرحمان-ملتان ریجن میں جرائم کم، آر پی او نے پولیس کارکردگی مزید بہتر بنانے کا حکم دیدیا-ملتان ریجن میں جرائم کم، آر پی او نے پولیس کارکردگی مزید بہتر بنانے کا حکم دیدیا

تازہ ترین

عمران خان کی اسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی نظرثانی درخواست اعتراضات کے ساتھ واپس

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شفا اسپتال منتقل کرنے کے فیصلے کے خلاف حکومت کی جانب سے دائر نظرثانی درخواست اعتراضات کے ساتھ واپس کردی۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے حکومتی نظرثانی درخواست پر متعدد اعتراضات عائد کیے ہیں۔ درخواست میں مطلوبہ پیپر بکس مکمل نہ ہونے کا اعتراض بھی شامل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرنے کے بعد حکومت کی جانب سے نظرثانی درخواست دوبارہ عدالت میں جمع کرائی جائے گی۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے دو روز قبل عمران خان کو آئندہ سماعت تک اسلام آباد کے شفا اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا تھا، تاہم تاحال انہیں اسپتال منتقل نہیں کیا گیا۔
عدالتی حکم کے بعد چیف کمشنر اسلام آباد نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے ذریعے عمران خان کی اسپتال منتقلی سے متعلق فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دائر کی تھی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں