اسلامیہ یونیورسٹی:مالی سال 2026-27کیلئے 9.37ارب کابجٹ منظور

بہاولپور(ڈپٹی بیورو چیف)وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کی زیر صدارت فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی نے مالی سال 2026-27 کے لیے تقریبا 9379 ملین روپے (9.37 ارب روپے) کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔ خزانہ دار ڈاکٹر طارق محمود شیخ نے کمیٹی کے سامنے مالی تخمینہ پیش کیا۔ یونیورسٹی کو مالی سال 2026-27 کے دوران 541 ملین روپے کے مالی خسارے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ منظور شدہ بجٹ میں جاری اور نئے تحقیقی اقدامات کیمپس کے ترقیاتی منصوبوں ملازمین اور طلبا وطالبات کی بہبود کی سکیموں اور مستحق طلبا وطالبات کے لیے وظائف کے لیے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔ اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر خالد منصور ڈین فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز، پروفیسر ڈاکٹرمحمد اسد اللہ مدنی چیئرمین شعبہ فارماسیوٹیکس، محمد شجیع الرحمان رجسٹرار ،زاہدہ اظہر ایڈیشنل سیکرٹری یونیورسٹیز ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ روفیہ ڈپٹی سیکرٹری فنانس اور ثمر سبطین ڈپٹی ڈائریکٹر بجٹ ہائر ایجوکیشن کمیشن شامل تھے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں