Post Views: 17
ملتان (سپیشل رپورٹر )ایم پی اے سلمان نعیم نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کرکے ملتان کیلئے کروڑوں روپےکے منصوبوں کی منظوری کروالی۔تفصیل کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی سلمان نعیم نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسےملاقات میں بی سی جی چوک سے ڈبل پھاٹک تک روڈ کی توسیع کرنے کی منظوری کروا لی ۔ مری حادثہ متاثرین کے لئے ایک کروڑ روپے امداد کی منظوری بھی کرائی گئی ہے۔فیض عام سکول کے علاوہ مزید 7 سکول ا پ گریڈ کی منظوری بھی شامل ہے ۔ملتان کے لئے 43 گرین بسیں فوری ملتان پہنچنے کی منظوری دے دی گئی۔ ایگری کلچر نواز شریف یونیورسٹی میں بچیوں کے لئے سکول کی بھی منظوری کروالی گئی ہے۔پی پی 218 کے گلی محلوں کے لئے 70 کروڑ کے فنڈ کی بھی منظوری شامل ہے۔







