Post Views: 53
کراچی: عالمی اور ملکی صرافہ بازاروں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ نیچے آگئے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 37 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 358 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے اثرات پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی پڑے، جہاں فی تولہ سونا 3 ہزار 700 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 58 ہزار 236 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 172 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد اس کی قیمت 3 لاکھ 92 ہزار 863 روپے کی سطح پر آگئی۔
چاندی کے نرخوں میں بھی کمی دیکھی گئی۔ فی تولہ چاندی 186 روپے سستی ہوکر 6 ہزار 800 روپے، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 160 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 829 روپے ہوگئی۔







