سونے کے نرخ برقرار، چاندی کی قیمت میں کمی ریکارڈ

کراچی: عالمی اور ملکی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں آج کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، جبکہ چاندی کے نرخوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ہزار 395 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی اور اس میں کوئی اضافہ یا کمی ریکارڈ نہیں کی گئی۔
عالمی قیمت برقرار رہنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 61 ہزار 936 روپے پر برقرار رہی، جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ بھی 3 لاکھ 96 ہزار 35 روپے کی سطح پر مستحکم رہا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں کمی سامنے آئی۔ فی اونس چاندی 43 سینٹس سستی ہوکر 65 ڈالر 07 سینٹس کی سطح پر آگئی۔
عالمی سطح پر چاندی کے نرخ کم ہونے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے، جہاں فی تولہ چاندی کی قیمت 43 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 986 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام چاندی کی قیمت میں بھی 37 روپے کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ 5 ہزار 989 روپے کی سطح پر آگئی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں