عمران خان کی اسپتال منتقلی، سپریم کورٹ کے حکم پر مکمل عملدرآمد کریں گے: طارق فضل چوہدری-عمران خان کی اسپتال منتقلی، سپریم کورٹ کے حکم پر مکمل عملدرآمد کریں گے: طارق فضل چوہدری-سپریم کورٹ کا عمران خان کو الشفاء اسپتال منتقل کرنے کا حکم، اہلخانہ اور ذاتی معالج سے ملاقات کی اجازت-سپریم کورٹ کا عمران خان کو الشفاء اسپتال منتقل کرنے کا حکم، اہلخانہ اور ذاتی معالج سے ملاقات کی اجازت-اسٹیج اداکارہ عروج پر تشدد اور مبینہ زیادتی کیس، عدالت کا ملزم ناصر خان کو عبوری ریلیف-اسٹیج اداکارہ عروج پر تشدد اور مبینہ زیادتی کیس، عدالت کا ملزم ناصر خان کو عبوری ریلیف-عمران خان کو نجی اسپتال منتقل کرنے کا حکم، اسلام آباد میں سیکیورٹی سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس طلب-عمران خان کو نجی اسپتال منتقل کرنے کا حکم، اسلام آباد میں سیکیورٹی سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس طلب-پی ایس ایل 12 کی تیاریوں کا آغاز، اگلے سیزن کے لیے منصوبہ بندی شروع-پی ایس ایل 12 کی تیاریوں کا آغاز، اگلے سیزن کے لیے منصوبہ بندی شروع

تازہ ترین

عمران خان کی اسپتال منتقلی، سپریم کورٹ کے حکم پر مکمل عملدرآمد کریں گے: طارق فضل چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر مکمل اور من و عن عمل کرے گی۔
سینیٹ کا اجلاس مقررہ وقت سے تقریباً 45 منٹ تاخیر سے شروع ہوا، جس کی صدارت سینیٹر منظور قادر نے بطور پریذائیڈنگ افسر کی۔ اجلاس کے دوران سوال و جواب کا وقفہ بھی مؤخر کردیا گیا، کیونکہ متعلقہ سوالات اور جوابات کی طباعت مکمل نہیں ہوسکی تھی۔ اس حوالے سے تحریک سینیٹر شہادت اعوان نے پیش کی جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظور کرلیا۔
اجلاس میں سینیٹر جان محمد نے نکتہ اعتراض پر مون سون بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس قدرتی آفت سے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔ ان کے مطابق عالمی اداروں کی جانب سے متاثرین کے لیے فنڈز فراہم کیے گئے تھے، تاہم سندھ اور بلوچستان میں گھروں کی تعمیر کے منصوبوں میں تبدیلیاں کی گئیں۔
وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے سابق فاٹا اور پاٹا کے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سہولت کا غلط استعمال کیا گیا، جس کے بعد مشاورت کے عمل سے سیلز ٹیکس نافذ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مزید مشاورت کے لیے تیار ہے اور بلوچستان کے معاملات میں بھی تمام فریقین کو اعتماد میں لے کر فیصلے کیے جائیں گے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ٹیکس استثنیٰ کے معاملے پر قائم کمیٹی میں فاٹا اور پاٹا کے نمائندے بھی شامل تھے، جبکہ مختلف کاروباری حلقوں نے بھی اس استثنیٰ پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
سینیٹر مولانا عبدالواسع نے بلوچستان میں ٹیکسوں اور دیگر مراعات کے خاتمے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے عوام کو پہلے حاصل سہولیات بھی واپس لی جارہی ہیں۔ انہوں نے بلوچستان میں امن و امان، زمینوں کی الاٹمنٹ اور دہشتگردی کے واقعات پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔
سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد ہوگا: طارق فضل چوہدری
طارق فضل چوہدری نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حوالے سے فیصلہ دیا ہے اور حکومت اس پر مکمل عمل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے پاس یہ اختیار نہیں کہ وہ اپنی مرضی سے کسی شخص کو جیل سے رہا کرسکیں، مقدمات کا فیصلہ عدالتوں کے ذریعے ہی ہوگا۔
انہوں نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے کہا کہ عدالتوں کو ہی قانونی راستہ اختیار کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنا سیاسی جماعتوں کا حق ہے، تاہم احتجاج کو تشدد میں تبدیل نہیں ہونا چاہیے اور مسائل سڑکوں پر نہیں بلکہ آئینی و قانونی طریقے سے حل کیے جانے چاہئیں۔
بلوچستان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ کسی کو بھی صوبے میں آپریشن کا شوق نہیں، تاہم روزانہ سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادتیں ہورہی ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بی ایل اے اور دیگر دہشتگرد عناصر کو بھارت سے وسائل فراہم کیے جارہے ہیں۔
سینیٹر عطاالرحمان نے سابق فاٹا اور پاٹا کے ضم شدہ اضلاع کے لیے ٹیکس استثنیٰ ختم کیے جانے پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان علاقوں کے لیے 100 ارب روپے فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا، تاہم یہ رقم نہیں مل سکی۔
ایوان میں ساتویں این ایف سی ایوارڈ پر عملدرآمد کی نگرانی سے متعلق 2024 کی پہلی ششماہی رپورٹ بھی پیش کی گئی، جسے وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے ایوان میں جمع کرایا۔
پی ٹی آئی سینیٹرز کا عمران خان کی صحت پر اظہار تشویش
سینیٹر عون عباس نے عمران خان کی صحت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹروں کی رپورٹس میں انہیں شدید ڈپریشن کا شکار بتایا گیا ہے۔ انہوں نے قید تنہائی کے اپنے تجربے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ طویل تنہائی کی تکلیف کو وہ بخوبی سمجھتے ہیں۔
دوسری جانب ڈاکٹر ہمایوں مہمند نے پی ٹی آئی کارکنوں سے اپیل کی کہ عمران خان کی اسپتال منتقلی کے دوران شفا اسپتال کے باہر کسی قسم کا ہجوم نہ لگایا جائے اور ایسا کوئی اقدام نہ کیا جائے جس سے حکومت کو عدالتی فیصلے پر عملدرآمد روکنے یا متاثر کرنے کا موقع ملے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں