عمران خان کی اسپتال منتقلی، سپریم کورٹ کے حکم پر مکمل عملدرآمد کریں گے: طارق فضل چوہدری-عمران خان کی اسپتال منتقلی، سپریم کورٹ کے حکم پر مکمل عملدرآمد کریں گے: طارق فضل چوہدری-سپریم کورٹ کا عمران خان کو الشفاء اسپتال منتقل کرنے کا حکم، اہلخانہ اور ذاتی معالج سے ملاقات کی اجازت-سپریم کورٹ کا عمران خان کو الشفاء اسپتال منتقل کرنے کا حکم، اہلخانہ اور ذاتی معالج سے ملاقات کی اجازت-اسٹیج اداکارہ عروج پر تشدد اور مبینہ زیادتی کیس، عدالت کا ملزم ناصر خان کو عبوری ریلیف-اسٹیج اداکارہ عروج پر تشدد اور مبینہ زیادتی کیس، عدالت کا ملزم ناصر خان کو عبوری ریلیف-عمران خان کو نجی اسپتال منتقل کرنے کا حکم، اسلام آباد میں سیکیورٹی سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس طلب-عمران خان کو نجی اسپتال منتقل کرنے کا حکم، اسلام آباد میں سیکیورٹی سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس طلب-پی ایس ایل 12 کی تیاریوں کا آغاز، اگلے سیزن کے لیے منصوبہ بندی شروع-پی ایس ایل 12 کی تیاریوں کا آغاز، اگلے سیزن کے لیے منصوبہ بندی شروع

تازہ ترین

اسٹیج اداکارہ عروج پر تشدد اور مبینہ زیادتی کیس، عدالت کا ملزم ناصر خان کو عبوری ریلیف

لاہور: اسٹیج اداکارہ عروج پر تشدد اور مبینہ جنسی زیادتی کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سیشن کورٹ لاہور نے ملزم ناصر خان کو 24 اگست تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔
عدالت نے ملزم کو شاملِ تفتیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پولیس سے مقدمے کا مکمل ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔
ایڈیشنل سیشن جج عدیلہ الطاف نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت میں ملزم کی جانب سے درخواست پر مؤقف سنا گیا، جس کے بعد گرفتاری سے متعلق عبوری حکم جاری کیا گیا۔
پولیس کے مطابق ناصر خان کے خلاف تھانہ سبززار میں مقدمہ درج ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 24 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے پولیس کو مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں