عمران خان کی اسپتال منتقلی، سپریم کورٹ کے حکم پر مکمل عملدرآمد کریں گے: طارق فضل چوہدری-عمران خان کی اسپتال منتقلی، سپریم کورٹ کے حکم پر مکمل عملدرآمد کریں گے: طارق فضل چوہدری-سپریم کورٹ کا عمران خان کو الشفاء اسپتال منتقل کرنے کا حکم، اہلخانہ اور ذاتی معالج سے ملاقات کی اجازت-سپریم کورٹ کا عمران خان کو الشفاء اسپتال منتقل کرنے کا حکم، اہلخانہ اور ذاتی معالج سے ملاقات کی اجازت-اسٹیج اداکارہ عروج پر تشدد اور مبینہ زیادتی کیس، عدالت کا ملزم ناصر خان کو عبوری ریلیف-اسٹیج اداکارہ عروج پر تشدد اور مبینہ زیادتی کیس، عدالت کا ملزم ناصر خان کو عبوری ریلیف-عمران خان کو نجی اسپتال منتقل کرنے کا حکم، اسلام آباد میں سیکیورٹی سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس طلب-عمران خان کو نجی اسپتال منتقل کرنے کا حکم، اسلام آباد میں سیکیورٹی سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس طلب-پی ایس ایل 12 کی تیاریوں کا آغاز، اگلے سیزن کے لیے منصوبہ بندی شروع-پی ایس ایل 12 کی تیاریوں کا آغاز، اگلے سیزن کے لیے منصوبہ بندی شروع

تازہ ترین

معروف حکیم شہزاد کی رجسٹریشن منسوخی کا فیصلہ معطل، اسلام آباد ہائیکورٹ کا طب کونسل کو نوٹس

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے معروف حکیم شہزاد کی بطور طبیب رجسٹریشن منسوخ کیے جانے سے متعلق طب کونسل کے فیصلے کو آئندہ سماعت تک معطل کرتے ہوئے کونسل سے جواب طلب کرلیا۔
کیس کی سماعت جسٹس محمد آصف نے حکیم شہزاد کی جانب سے دائر درخواست پر کی۔ درخواست گزار کی نمائندگی وکیل شیر افضل مروت نے کی۔
دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ طب کونسل نے حکیم شہزاد کی طبیب کی حیثیت سے رجسٹریشن منسوخ کردی تھی، تاہم یہ اقدام انہیں مؤقف پیش کرنے یا سنے جانے کا مناسب موقع دیے بغیر کیا گیا۔
وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ رجسٹریشن منسوخی کے حکم کو غیر مؤثر قرار دیا جائے۔
عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد طب کونسل کی جانب سے رجسٹریشن منسوخی کا فیصلہ اگلی سماعت تک معطل کردیا اور کونسل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں