عمران خان کی اسپتال منتقلی، سپریم کورٹ کے حکم پر مکمل عملدرآمد کریں گے: طارق فضل چوہدری-عمران خان کی اسپتال منتقلی، سپریم کورٹ کے حکم پر مکمل عملدرآمد کریں گے: طارق فضل چوہدری-سپریم کورٹ کا عمران خان کو الشفاء اسپتال منتقل کرنے کا حکم، اہلخانہ اور ذاتی معالج سے ملاقات کی اجازت-سپریم کورٹ کا عمران خان کو الشفاء اسپتال منتقل کرنے کا حکم، اہلخانہ اور ذاتی معالج سے ملاقات کی اجازت-اسٹیج اداکارہ عروج پر تشدد اور مبینہ زیادتی کیس، عدالت کا ملزم ناصر خان کو عبوری ریلیف-اسٹیج اداکارہ عروج پر تشدد اور مبینہ زیادتی کیس، عدالت کا ملزم ناصر خان کو عبوری ریلیف-عمران خان کو نجی اسپتال منتقل کرنے کا حکم، اسلام آباد میں سیکیورٹی سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس طلب-عمران خان کو نجی اسپتال منتقل کرنے کا حکم، اسلام آباد میں سیکیورٹی سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس طلب-پی ایس ایل 12 کی تیاریوں کا آغاز، اگلے سیزن کے لیے منصوبہ بندی شروع-پی ایس ایل 12 کی تیاریوں کا آغاز، اگلے سیزن کے لیے منصوبہ بندی شروع

تازہ ترین

کردستان میں 2 ڈرونز کا حملہ، عراقچی نے فالس فلیگ قرار دے دیا

تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے عراقی کردستان کے وزیر اعظم کے دفتر پر ہونے والے ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کرد عوام اور حکام کو ممکنہ ’فالس فلیگ آپریشنز‘ سے محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔
عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں حملے کو ایک غیر ذمہ دارانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ کردستان کے دوست ہمسایوں کو ایسی کوششوں سے ہوشیار رہنا چاہیے جن کا مقصد باہمی اختلافات اور خطے میں انتشار کو ہوا دینا ہو۔
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران ماضی میں صدام حسین کی حکومت اور داعش کے خلاف کرد عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے، جبکہ اپنی سرحد پر سکیورٹی برقرار رکھنے میں کردستان کے تعاون کو بھی ایران قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
عراق کے کردستان ریجن کی حکومت کے مطابق دو ڈرونز نے خطے کے وزیر اعظم کے دفتر کو نشانہ بنایا۔ حکام نے بتایا کہ حملے میں کسی شخص کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
واقعے کے بعد خطے کی سکیورٹی صورتحال اور جاری کشیدگی پر ایک بار پھر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ ایرانی حکام نے فی الحال کسی فریق کو حملے کا براہ راست ذمہ دار قرار نہیں دیا، تاہم ممکنہ ’فالس فلیگ‘ کارروائیوں کے خدشے پر خبردار کیا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں