مصباح الحق نیپال پریمیئر لیگ کی ٹیم سودرپسچم رائلز کے ہیڈ کوچ مقرر-مصباح الحق نیپال پریمیئر لیگ کی ٹیم سودرپسچم رائلز کے ہیڈ کوچ مقرر-معدنیات نکال کر فروخت بھی کریں گے، صوبے کی ترقی کیلئے وسائل بروئے کار لانا ضروری ہے: گورنر کے پی-معدنیات نکال کر فروخت بھی کریں گے، صوبے کی ترقی کیلئے وسائل بروئے کار لانا ضروری ہے: گورنر کے پی-سید حیدر شاہ کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا نیا مستقل مندوب تعینات کرنے کا فیصلہ-سید حیدر شاہ کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا نیا مستقل مندوب تعینات کرنے کا فیصلہ-پاکستان ہاکی ٹیم سلطان ازلان شاہ کپ میں شرکت کرے گی، پی ایچ ایف صدر کی تصدیق-پاکستان ہاکی ٹیم سلطان ازلان شاہ کپ میں شرکت کرے گی، پی ایچ ایف صدر کی تصدیق-ہوائی قلعے نہیں بنائے، مستحق افراد کو اپنی چھت فراہم کی، پنجاب کیلئے خدمات عالمی سطح پر تسلیم ہوئیں: مریم نواز-ہوائی قلعے نہیں بنائے، مستحق افراد کو اپنی چھت فراہم کی، پنجاب کیلئے خدمات عالمی سطح پر تسلیم ہوئیں: مریم نواز

تازہ ترین

پی ایس ایل 12 کی تیاریوں کا آغاز، اگلے سیزن کے لیے منصوبہ بندی شروع

کراچی: پاکستان سپر لیگ کے 12ویں ایڈیشن کے لیے تیاریوں اور منصوبہ بندی کا عمل باقاعدہ طور پر شروع ہوگیا ہے۔
پی ایس ایل انتظامیہ اور لیگ کے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات میں گزشتہ سیزن کا تفصیلی جائزہ لینے کے ساتھ آئندہ ایڈیشن کو مزید بہتر بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔
اجلاس میں HBL PSL 11 کی کامیابیوں، براڈکاسٹ میں ہونے والی نئی جدت، شائقین کی دلچسپی اور 44 میچز کے دوران کرکٹ کے معیار سمیت دیگر اہم پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق HBL PSL 12 کے شیڈول اور کھیلوں کی ونڈو سمیت دیگر تفصیلات پر مزید مشاورت جاری ہے، جبکہ اہم فیصلوں کے لیے گورننگ کونسل کا اجلاس اگست کے آخری ہفتے میں متوقع ہے۔
پی ایس ایل انتظامیہ آئندہ سیزن کے لیے پلیئر ریٹینشن، ڈائریکٹ سائننگز، شیڈول اور کھیل کے قوانین سے متعلق امور کو بھی حتمی شکل دینے کی تیاری کررہی ہے۔
واضح رہے کہ HBL پہلے ہی PSL 11 اور 12 کے لیے ٹائٹل اسپانسر کے طور پر اپنی شراکت برقرار رکھنے کا اعلان کرچکا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں