عمران خان کی اسپتال منتقلی، سپریم کورٹ کے حکم پر مکمل عملدرآمد کریں گے: طارق فضل چوہدری-عمران خان کی اسپتال منتقلی، سپریم کورٹ کے حکم پر مکمل عملدرآمد کریں گے: طارق فضل چوہدری-سپریم کورٹ کا عمران خان کو الشفاء اسپتال منتقل کرنے کا حکم، اہلخانہ اور ذاتی معالج سے ملاقات کی اجازت-سپریم کورٹ کا عمران خان کو الشفاء اسپتال منتقل کرنے کا حکم، اہلخانہ اور ذاتی معالج سے ملاقات کی اجازت-اسٹیج اداکارہ عروج پر تشدد اور مبینہ زیادتی کیس، عدالت کا ملزم ناصر خان کو عبوری ریلیف-اسٹیج اداکارہ عروج پر تشدد اور مبینہ زیادتی کیس، عدالت کا ملزم ناصر خان کو عبوری ریلیف-عمران خان کو نجی اسپتال منتقل کرنے کا حکم، اسلام آباد میں سیکیورٹی سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس طلب-عمران خان کو نجی اسپتال منتقل کرنے کا حکم، اسلام آباد میں سیکیورٹی سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس طلب-پی ایس ایل 12 کی تیاریوں کا آغاز، اگلے سیزن کے لیے منصوبہ بندی شروع-پی ایس ایل 12 کی تیاریوں کا آغاز، اگلے سیزن کے لیے منصوبہ بندی شروع

تازہ ترین

عمران خان کو نجی اسپتال منتقل کرنے کا حکم، اسلام آباد میں سیکیورٹی سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس طلب

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کو نجی اسپتال منتقل کرنے کے سپریم کورٹ کے حکم کے بعد وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام شریک ہیں، جبکہ سپریم کورٹ کی جانب سے تحریری احکامات موصول ہونے کے بعد سیکیورٹی انتظامات پر عملی پیش رفت کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سب جیل سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
عمران خان سے ان کی بہنوں اور دیگر افراد کی ملاقات کے ساتھ ذاتی معالجین تک رسائی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو آئندہ سماعت تک اسلام آباد کے الشفاء اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نے عظمیٰ خان اور عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان کو بھی ان سے ملاقات کی اجازت دینے کی ہدایت کی ہے۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اسلام آباد میں سیکیورٹی انتظامات اور عمران خان کی ممکنہ منتقلی کے حوالے سے متعلقہ اداروں نے مشاورت شروع کردی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں