عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم، چاندی مزید مہنگی ہوگئی

کراچی: عالمی اور ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ چاندی کے نرخ میں اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ہفتے کے روز سونے کی فی اونس قیمت 5 ڈالر کم ہوگئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 ہزار 375 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں کمی کے اثرات پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی پڑے۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 59 ہزار 936 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 429 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 94 ہزار 320 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب ملک میں چاندی کے نرخوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 13 روپے بڑھ کر 6 ہزار 949 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت میں 11 روپے اضافہ ہوا اور نئی قیمت 5 ہزار 957 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں