مظفرگڑھ کینال سانحہ، نکالی جانیوالی لاشوں کی تعداد 13 ہوگئی، 2 تاحال لاپتہ

کوٹ ادو (سپیشل رپورٹر)کوٹ ادو میں مظفرگڑھ کینال میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں کا سرچ آپریشن مسلسل جاری ہے۔ اب تک کینال سے 13 افراد کی لاشیں برآمد کی جا چکی ہیںجبکہ مزید 2 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ڈپٹی کمشنر بلال سلیم کی ہدایت پرنہر میں پانی کی سطح کم ہونے کے بعد ریسکیو آپریشن مزید تیز کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو غوطہ خور مختلف مقامات پر لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔ڈپٹی کمشنر بلال سلیم نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منصور قمر کے ہمراہ ہیڈ کالو کا دورہ کیا اور جاری سرچ آپریشن کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے آخری لاپتہ فرد کی تلاش تک ریسکیو آپریشن بلا تعطل جاری رکھا جائے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں