انڈسٹریل اسٹیٹ ملتان میں چھاپہ، ڈیڑھ کروڑکی جعلی زرعی ادویات برآمد، 7ملزم گرفتار

ملتان(خصوصی رپورٹر) جعلی، غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ زرعی ادویات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف محکمہ زراعت کی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ شعبہ پیسٹ وارننگ کی ٹیم نے ملتان انڈسٹریل اسٹیٹ کے قریب چائنہ چوک کے مقام پر ایک غیر قانونی فیکٹری پر پولیس پارٹی کے ہمراہ چھاپہ مارا۔کارروائی کے دوران مختلف رجسٹرڈ پیسٹی سائیڈ فرموں کے نام سے غیر قانونی طور پر گرینولر زرعی ادویات کی مینوفیکچرنگ، فارمولیشن اور پیکنگ کا انکشاف ہوا۔ ٹیم نے موقع سے مجموعی طور پر43ہزار750 کلوجعلی و غیر قانونی زرعی ادویات قبضے میں لے لیں جن کی مالیت 1 کروڑ 48 لاکھ 90 ہزار 244 روپے ہے۔کارروائی کے دوران 7 ملزمان محمد شفیق مالک جعلی پیسٹی سائیڈ فیکٹری، محمد مجید،محمد امجد،محمد وقاص، محمد مجاہد،محمد لقمان،محمد احسان کو موقع پر گرفتار کیا گیا جبکہ زرعی ادویات کے 6 نمونے حاصل کرکے تجزیے کے لیے متعلقہ لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں۔پیسٹ وارننگ ٹیم کی جانب سے پیسٹی سائیڈ انسپکٹر سید عصمت حسین بخاری کی مدعیت میں مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ مظفرآباد میں استغاثہ دائر کر دیا گیا ہے

شیئر کریں

:مزید خبریں