Post Views: 29
کراچی: عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے اثرات پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹوں پر بھی پڑے ہیں۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں منگل کے روز فی اونس سونے کی قیمت 24 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 373 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 400 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 59 ہزار 736 روپے ہوگئی۔
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 58 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 94 ہزار 149 روپے مقرر ہوگئی۔
دوسری جانب چاندی کے نرخوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 62 روپے بڑھ کر 6 ہزار 965 روپے جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 53 روپے اضافے سے 5 ہزار 971 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔







