میپکو میں مسلسل غیرحاضری پر2 اہلکار نوکری سے فارغ

ملتان (وقائع نگار)چیف (ہیومن ریسورسز اینڈ کیرئیرپلاننگ) آفیسر میپکو میاں محمد سہیل افضل نے ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضری پر 2اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کردیاہے۔ انہوں نے پاکستان واپڈا ایمپلائز ای اینڈ ڈی رولز1978ء کے تحت محکمانہ کیسز کی شنوائی کی جس میں میپکو ریجنل سٹور ملتان کے سینئر سٹور کیپر زین اقبال معاویہ کو 28جولائی 2025ء سے جبکہ فیلڈ سٹور بہاولنگر کے گیٹ کلرک اظہر صدیق کو 29جنوری 2026ء سے تاحال مسلسل غیرحاضری پر ملازمت سے برخاستگی کی سزاسنائی گئی ہے۔ دونوں اہلکاروں کو دئیے گئے رہائشی پتہ پر ڈیوٹی پر حاضر ہونے کے لئے نوٹسز بھیجے گئے لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہوا اور نہ اہلکار دفاتر حاضر ہوئے جس پر محکمانہ قوانین کے مطابق یکطرفہ کاروائی کرتے ہوئے کیسز کا فیصلہ سنایاگیاہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں