بہاولپور(کرائم رپورٹر) بہاولپور میں تعلیمی اداروں اور دینی مدراس میں کم سن بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات زور پکڑنے لگے شہریوں میں شدید تشویش پائی جارہی ہے والدین بے حد پریشان تفصیلات کے مطابق بہاولپور تھانہ کینٹ کی حدود بستی وسیم آباد کے ایک مدرسے میں استاد کا اپنے ہی شاگرد سے شرمناک درندگی خیز واقعہ سامنے آ گیا متاثرہ بچے کے والد کے مطابق میرا 10/11 سالہ معصوم بیٹا احتشام علم حاصل کرنے کے لیے مدرسے میں گیا جہاں اسکے استاد قاری غلام عباس ولد ریاض احمد قوم جٹ سکنہ ڈیرہ عزت نے اسے ورغلا کر مدرسے کے قریب ہی ایک مویشی بھانے میں لے گیا اور میرے بچے کے ساتھ زیادتی کرنے لگا میرے بچے نے رونا شروع کر دیا ۔ میرے بیٹے نے گھر آ کر ہمیں سارا وقوعہ بتلایا جس سے گھر میں کہرام مچ گیا اور متعلقہ پولیس تھانہ کینٹ کو بھی اطلاع کی گئی جس پر متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں تھانہ کینٹ میں ملزم قاری غلام عباس کی خلاف درخواست دی گئی بعد ازاں ایس ایچ او تھانہ کینٹ حضور بخش خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری رسپانس دیتے ہوئے مرکزی ملزم قاری غلام عباس کو گرفتار کر لیا زرائع کا کہنا ہے کہ جونہی ملزم قاری غلام عباس کی گرفتاری عمل میں لائی گئی تو فوری طور پر تھانہ کینٹ میں بعض چٹی دلالوں اور مقامی زمینداروں نے ملزم کی صلح اور چھڑوانے کی بھرپور کوشش کی مگر ایس ایچ او تھانہ کینٹ حضور بخش خان نے سفارشات اور رشوت کو کسی خاطر خواہ میں نہ لایا بلکہ متاثرہ خاندان کو انصاف دلانے میں ڈٹ گئے دوسری جانب متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ ہمیں قریبی زمیندار صلح کے لیے زبردستی مجبور کر رہے ہیں مگر ہم نے صلح نہیں کرنی ہمارے بچے کے ساتھ ظلم ہوا ہے ہمیں انصاف چاہئے۔







