بہاولپور(کرائم رپورٹر) بہاولپور شہر میں مبینہ فراڈ اور ہیرا پھیری کے ایک بڑے نیٹ ورک کا انکشاف جہاں شہریوں کو سستے پلاٹس اور کمرشل جائیدادوں پر بھاری منافع کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر کروڑوں روپے ہتھیانے کے الزامات سامنے آ گئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق ٹی ایم اے بہاولپور کی مدعیت میں 4 اگست 2026 کو تھانہ صدر بہاولپور میں جام جاعید، جام جمشید اور جام نعمان کے خلاف سادہ لوح شہریوں کو مبینہ طور پر لوٹنے، بغیر نقشہ پاسنگ کے ایمپریل گرین سٹی اسکیم کی مبینہ جعلی فائلوں کی خریدوفروخت اور متعلقہ معاملات پر قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ نمبر 441/26 بجرم Local government of the Punjab کے تحت 2- 160(B) درج ہوا تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں مبینہ طور پر ٹھگی اور نوسربازی کے الزامات کی زد میں یمرہنے والے جام جاوید، جام نعمان اور جام جمشید ایک بار پھر سنگین الزامات کے باعث خبروں کی زینت بن گئے ہیں شاداب کالونی کے رہائشی زین العابدین نے الزام عائد کیا ہے کہ ایمپریل گرین سٹی اسکیم کے نام سے چلنے والی مبینہ غیر منظور شدہ ہاؤسنگ اسکیم کے زریعے اسے بھاری منافع اور روشن مستقبل کے سہانے خواب دکھائے گئے اور اس سے تقریباً ایک کروڑ روپے مالیت کی پانچ کمرشل جائیدادوں پلاٹس کے عوض رقم وصول کی گئی متاثرہ شہری کے مطابق اسے مبینہ طور پر ایمپریل گرین سٹی اسکیم کی ایسی فائلیں فراہم کی گئیں جنکی قانونی حیثیت، نقشہ منظوری اور متعلقہ اجازت ناموں پر سنگین سوالات اٹھ رہے ہیں شہری کا کہنا ہے کہ رقم کی ادائیگی کے باوجود اسے نہ تو جائیدادوں کا قبضہ دیا گیا اور نہ ہی موقع پر قابل زکر ترقیاتی کام نظر آیا جسکی وجہ سے اسکی زندگی بھر کی جمع پونجی خطرے میں پڑ گئی بہاولپور کے عوامی وسماجی حلقوں اور متاثرہ شہری زین العابدین نے ڈی پی او بہاولپور رانا عبدالوہاب سے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اس فراڈ نیٹ ورک سے اپنی لوٹی گئی رقم واپسی کا مطالبہ کر دیا ہے۔







