پیپلزپارٹی کا پارلیمان میں حکومت کا ساتھ نہ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی نے فی الحال پارلیمان میں حکومتی اقدامات اور قانون سازی میں تعاون نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے تاحکمِ ثانی حکومت کے ساتھ پارلیمانی سطح پر تعاون روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی حکومتی قانون سازی کے عمل میں بھی حکومت کا ساتھ نہیں دے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی قائمہ کمیٹیوں میں پیش کیے جانے والے حکومتی بلوں کی حمایت نہیں کرے گی، جبکہ بلوں کی حتمی منظوری کے مرحلے میں بھی حکومتی قانون سازی کی مخالفت کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی قائمہ کمیٹیوں میں حکومتی بلوں پر ضروری ترامیم بھی تجویز کرے گی اور قانون سازی کے دوران اپنے مؤقف کے مطابق ترامیم پیش کرے گی۔
پیپلزپارٹی کے اس فیصلے سے حکومت اور اتحادی جماعت کے درمیان پارلیمانی معاملات میں اختلافات مزید نمایاں ہونے کا امکان ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں