ملتان(میپکورپورٹر)ایکسین میپکوسٹی ڈویژن کے آفس میں واپڈاہائیڈرویونین اورواپڈاپیغام یونین کے عہدیداران میں شدید تلخ کلامی ہوگئی۔ بتایا گیاہے کہ پیغام یونین کے ایک مرکزی عہدیدار/ ریجنل سینئروائس چیئرمین اشفاق انصاری کاتبادلہ کئے جانے پرمیپکوپیغام یونین کے ریجنل صدرخواجہ ظہوربٹ اورریجنل چیئرمین رانااجمل ،ریجنل جنرل سیکرٹری اے ڈی ساجدودیگر عہدیدار ایکسین سٹی ڈویژن کےآفس پہنچ گئے اورتبادلہ منسوخ کئے جانے کی درخواست کی اورکہاکہ ہائیڈروکی طرح پیغام یونین کے مرکزی عہدیداران کیساتھ بھی تبادلوں کے معاملات میں ایک جیسی پالیسی اختیارکی جائے۔اس موقع پر ہائیڈرویونین کاڈویژنل چیئرمین الیاس سندھوبھی موجودتھا پیغام یونین نے تحفظات کااظہارکیاکہ میرٹ کے برعکس ملازمین کے تبادلے ہائیڈرویونین عہدیدارالیاس سندھوکی ایماپرکئے جارہے ہیں۔اس پرالیاس سندھونے کہاکہ پیغام یونین صرف اپنی بات کرے۔مخالف یونین کی بات نہ کرے۔اس موقع پرپیغام یونین کے ریجنل چیئرمین رانااجمل اورہائیڈرویونین عہدیدارالیاس سندھوکے مابین تلخ کلامی ہوگئی۔پیغام یونین عہدیداران نے کہاکہ ” الیاس سندھو تم بھی میٹرریڈرہو۔تم بیچ کیوں نہیں پڑھتے۔دیگر میٹرریڈرزروزانہ 100 کی بجائے 500اوراس سے زائد میٹرزکی ریڈنگ کرتے ہیں۔جن کی حالت قابل رحم ہے اورتم یونین کی آڑمیں کوئی ڈیوٹی ہی نہیں کرتے۔کیایونین عہدیدارہونے کایہ مطلب ہے کہ ڈیوٹی ہی نہ کرواورمفت کی تنخواہیں ومراعات بٹورو۔تم سارادن ڈویژن آفس میں بیٹھ کر”لین دین” کے معاملات کرتے ہو۔کیایہ تمہاری ڈیوٹی ہے۔تم جیسے ملازمین کی وجہ سے ہی واپڈاکی نجکاری ہورہی ہے۔الیاس سندھو نے بھی برجستہ جواب دئیے ۔پیغام یونین عہدیداران بعد میں انصاف اورمیرٹ کامطالبہ کرتے ہوئےوہاں سے روانہ ہوگئے۔







