راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا

تازہ ترین

قومی کرکٹرز کو غیر ملکی لیگز میں شرکت کے لیے این او سی جاری

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے متعدد قومی کرکٹرز کو بیرونِ ملک ٹی20 لیگز میں شرکت کے لیے این او سی جاری کر دیے ہیں۔
پی سی بی کی جانب سے حسن نواز، حنین شاہ، نسیم شاہ اور عثمان خان کو کیریبین پریمیئر لیگ (CPL) میں شرکت کی اجازت دی گئی ہے۔ اسی طرح معاذ صداقت، صاحبزادہ فرحان، سفیان مقیم اور شاداب خان کو بھی سی پی ایل کھیلنے کے لیے این او سی جاری کیے گئے ہیں۔
ان کھلاڑیوں کے این او سی کی مدت 19 اگست سے 21 ستمبر تک مقرر کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ اسپنر نعمان علی کو لنکا شائر کاؤنٹی کی نمائندگی کے لیے 27 ستمبر تک این او سی دیا گیا ہے۔
وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کو 7 اگست سے 20 ستمبر تک سی پی ایل میں شرکت کی اجازت ملی ہے، جبکہ مسٹری اسپنر عثمان طارق کے لیے این او سی کی مدت 8 اگست سے 18 ستمبر تک رکھی گئی ہے۔
اسی طرح اسامہ میر کو بھی 7 اگست سے 21 ستمبر تک کیریبین پریمیئر لیگ میں کھیلنے کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔
پی سی بی کے اس فیصلے کے بعد مذکورہ قومی کرکٹرز مقررہ مدت کے دوران بیرونِ ملک لیگز میں شرکت کر سکیں گے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں