نشترکے وارڈ 05 میں خاتون ڈاکٹر سمیت ایسوسی ایٹ پروفیسروں کا قبضہ

ملتان (وقائع نگار) نشتر ہسپتال شعبہ سرجری کے وارڈ نمبر 05 میں خاتون سمیت ایسوسی ایٹ پروفیسروں کا قبضہ ۔ سربراہ کی تعیناتی پر تینوں ڈاکٹروں نے سنگین نتائج کی دھمکی دے ڈالی چیئرمین سرجری کی شکایت پر ڈین آف سرجری نے تمام ڈاکٹروں کی منصفانہ ڈیوٹی کی تقسیم کردی ہے تاکہ سرجری یونٹ کا ماحول خرابنہ ہوسکے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ نشتر ہسپتال میں وارڈ نمبر 05 میں سربراہ کی عہدہ خالی تھا جس پر تعیناتی عمل میںآنی تھی ۔لیکن وارڈ نمبر 05 میں خاتون سمیت تین سینئر ڈاکٹروں نے نئے سربراہ کی تعیناتی روکنے کیلئے کھلے عام سنگین نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے اعلان کیاکہ اگر اس وارڈ کا کسی کو سربراہ لگایا گیاتو وہ ڈاکٹر اپنے انجام کا خود ذمے دار ہوگا ۔اس صورت حال پر چیئرمین سرجری پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی کو شکایت لگائی کہ وارڈ نمبر 05 میں خاتون سمیت تین ڈاکٹرز جان بوجھ یا کسی کے اکسانے پر سربراہ وارڈ نمبر پانچ کی تعیناتی پر روڑے اٹکا رہے ہیں ۔جب وائس چانسلر کی جانب سے کوئی مثبت جوابنہ ملا تو انہوں نے دین آف سرجری پروفیسر ڈاکٹر آصف قریشی کو وارڈ نمبر پانچ کے سربراہ کی تعیناتی کے حوالے سے تمام تر حالات سے آگاہ کیاجس پر ڈین آف سرجری پروفیسر ڈاکٹر آصف قریشی نے سرجری یونٹ کے تمام ڈاکٹروں کی ڈیوٹی منصفانہ تقسیم کے بعد تبدیل کردی اور پروفیسر ڈاکٹر مظفر عزیز کو وارڈ نمبر پانچ کے نئے سربراہ مقرر کردیا ہے تاکہ وارڈ کا ماحول پرسکون رہے ۔

شیئر کریں

:مزید خبریں