ملتان ( نمائندہ خصوصی) تھانہ گلگشت کے علاقے کہکشاں سٹریٹ نمبر 2 کے گھر میں گیس لیکیج سے زور دار دھماکا، ایس پی سیف سٹی کی اہلیہ جھلس گئیں جبکہ ان کو بچاتے ہوئے ایس پی سیف سٹی بھی معمولی جھلس گئے ، معلوم ہوا ہے کہ گھر میں گیس لیکیج کے باعث کچن میں چولہا جلانے کے دوران زور دار دھماکا ہوا اور آگ بھڑک اٹھی جس سے 53 سالہ آسیہ بی بی شدید جھلس گئیں، دھماکے کی آواز پر ایس پی سٹی نصراللہ وڑائچ بھی معمولی جھلس گئے، اطلاع پر ریسکیو 1122 اور پولیس موقع پر پہنچے، ریسکیو ٹیموں نے ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ایس پی اور ان کی اہلیہ کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب پیش آیا، گیس دھماکے سے کمرے کی کھڑکیوں کے شیشے تک ٹوٹ گئے جبکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ گیس لیکیج کے دوران ماچس جلانے پر پیش آیا، اس بارے مزید کارروائی بھی جاری ہے۔







