کراچی: عالمی اور ملکی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں بھی قیمتی دھاتوں کے نرخ بڑھ گئے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 51 ڈالر بڑھنے کے بعد 4 ہزار 319 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے اثرات پاکستان کی مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے۔ صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 5 ہزار 100 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 54 ہزار 336 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4 ہزار 372 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 89 ہزار 519 روپے مقرر ہوئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بھی بڑھ گئی۔ فی اونس چاندی کی قیمت 2 ڈالر 80 سینٹس اضافے کے بعد 64 ڈالر 60 سینٹس کی سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی نرخوں میں اضافے کے باعث پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں بھی چاندی مہنگی ہوگئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 280 روپے بڑھ کر 6 ہزار 939 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 240 روپے اضافے کے بعد 5 ہزار 949 روپے ہوگئی۔







