ندیم سپل سود خور گینگ کے مقدمات کمزور، خاتون بے گناہ قرار، فرنٹ مین کی راہ فرار

ملتان( روزنامہ قوم ریسرچ سیل) چوک کمہاراں والا ملتان کے تجارت کی آڑ میں سود خوری کرنے والے میاں بیوی ندیم سپل اور ان کی اہلیہ شازیہ کی طرف سے سود کے متعدد مقدمات میں جیل کی ہوا کھانے والی ملتان کی ایک معزز فیملی کی نورین ناصر نامی خاتون روزنامہ قوم کی خبروں پر پولیس کی میرٹ پر تحقیقات کی روشنی میں چار کیسوں میں بے گناہ قرار پا گئی اور ان میاں بیوی کا سلیم خواجہ نامی فرنٹ مین جسے انہوں نے نورین ناصر سے پلاٹ کی فروخت کی آڑ میں بلینک چیک لے کر ایک چیک بی سی جی چوک کے سود خور سلیم خواجہ کو فروخت کر دیا تھا،نے پولیس کی طرف سے میرٹ پر تفتیش کے بعد عدالت میں پیش ہونے سے راہ فرار یہ کہہ کر اختیار کر لی ہے کہ اس سے چیک عدالت آتے ہوئے کہیں گم ہو گئے ہیں اور وہ گزشتہ کئی مہینوںسے عدالت میں پیش نہیں ہو رہا۔ ندیم سپل اور اس کی اہلیہ شازیہ نے نورین ناصر نامی خاتون کو چیک ڈس آنر کیس میں جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا تھا ۔کئی دن جیل میں رہنے کے بعد بامشکل ضمانت پر رہا ہوئی تھی۔ گزشتہ سال چوک کمہاراں والا اور دیگر علاقوں کے 15 کے قریب تاجروں ان کی متاثرہ خاتون نورین ناصر کا روزنامہ قوم کے چیف ایڈیٹر کمرے میں آمنا سامنا ہوا ۔قرآن مجید کی سود کے متعلق آیات پر حلف لینے کا کہا گیا تو نورین ناصر نے باوضو ہو کر قران پر حلف دیا کہ اس کے ساتھ ظلم ہوا ہے اور اس نےجو کچھ بھی بیان دیا ہے وہ سچائی اور حقائق پر مبنی ہے۔ نورین ناصر کے بیان کے بعدموقع پر موجود ندیم سپل نے بھی کہا کہ میں باوضو بیٹھا ہوں میں بھی قران مجید کی سود سے متعلقہ سورتوں پر ہاتھ رکھ کر حلف دیتا ہوں پھر اس نے تقریباً 15 تاجروں کی موجودگی میں قرآن مجید کی سود سے متعلقہ آیات پر ہاتھ رکھ کر حلف دیا تو دیکھتے ہی دیکھتے اس کی حالت غیر ہو گئی۔ شدت کی سردی میں وہ پسینے سے شرابور ہو گیا اور35،36سالہ نوجوان ندیم سپل کی چند لمحوں میں یہ حالت ہو گئی کہ اس کا سانس رکنے لگا اور اس کے ساتھی دونوں طرف سے اسے بغلوں اور کندھوں پر ہاتھ رکھ کر اسے سہارا دے کر کمرے سے باہر کھلی ہوا میں لے کر گئے جہاں با مشکل اس کی طبیعت سنبھلی اور وہاں موجود ہر شخص نے اللہ تبارک و تعالیٰ کے اس معجزے کو دیکھ کر استغفار کے کلمے ادا کیے جبکہ ان میں سے دو افراد چند دن بعد روزنامہ قوم کے دفتر آکر معافی مانگ کر گئے کہ اللہ تعالیٰ انہیں معاف کرے ۔انہیں علم نہیں تھا کہ ندیم سپل اتنا بڑا سود خور ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں