تلمبہ “قوم” کی خبر پر ایکشن، ہراج گینگ کے 4 غنڈے گرفتار، سافٹ ویئر اپ ڈیٹ

ملتان (قوم ریسرچ سیل) روزنامہ قوم اور قوم ڈیجیٹل کی خبر پر خانیوال کی سب تحصیل تلمبہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کے بدقماش ہراج گینگ کو سرعام نوجوانوںپر تشدد کرکےان کی ویڈیو بنانے کے الزام میں مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا۔ گرفتار کئے جانے والوں میں عمر دراز ہراج، اللہ رکھا ہراج، یاسین وٹو اور رضوان عرف سلی ہراج شامل ہیں۔ یہ بدقماش غنڈے اس سے قبل ایک خواجہ سرا کو بھی قتل کر چکے ہیں اور چند ماہ بعد ہی ان کے مدعیوں کو ہراساں کر کے صلح کی بنیاد پر جیل سے باہر آ چکے ہیں۔ انہوں نے علاقے کے ایک معروف زمیندار محمد علی اعوان سے بھتہ مانگا اور انکار پر اس کے ڈیرے پر حملہ کر دیا ۔ملازمین کو مارا اور ڈیرے پر برسٹ مارے جس کے بعد خوفزدہ ہو کر محمد علی اعوان ان کے اشاروں پر چلنے لگا اور اکثر اوقات یہ کسی جرم کرنے کے بعد اس سے تحفظ بھی حاصل کرتے رہے۔ بتایا گیا ہے ان کا ایک نوجوان سے جھگڑا ہوا یہ اسے مارنے کے لیے گئے مگر وہ ہاتھ نہ آیا تو علی شاہ نامی اس نوجوان کے 11 سال چھوٹے بھائی کو پکڑ کر سرعام تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کی بھی ویڈیو بنا کر اس کے گھر والوں کو بھجوا دی۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ گینگ اتنا سر پھرا ہے کہ جہاں بھی کوئی غیر قانونی کام تشدد فائرنگ یا غنڈہ گردی کرتا ہے اس کی ویڈیو بھی بناتا ہے اور ویڈیو پھر ان کے گھر والوں کو بھیجتا ہے اور ساتھ یہ پیغام بھیجتا ہے کہ یہ آپ کو ابھی صرف ٹریلر دکھایا ہے باقی فلم کسی وقت بعد میں پوری چلائیں گے اور آپ کو بھیج دیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ تلمبہ اخلاق لنگراہ نے علاقے میں اعلان کروایا ہے کہ جس جس کے ساتھ بھی اس گینگ نے کوئی ظلم یا زیادتی کی ہے وہ تھانے سے رابطہ کرے اسے مکمل تحفظ دیا جائے گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں