Post Views: 4
لاہور: پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے محکمہ بلدیات نے صوبائی حکومت سے تقریباً ساڑھے 12 ارب روپے کے فنڈز فراہم کرنے کی درخواست کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے انتظامات اور اخراجات کے لیے مطلوبہ رقم کی منظوری کا معاملہ پنجاب کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا، جہاں اس پر غور کے بعد حتمی فیصلہ متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کیا گیا ہے، جس میں بلدیاتی انتخابات کے فنڈز سمیت مختلف اہم انتظامی اور پالیسی امور بھی زیر بحث آئیں گے۔







