پاکستان میں سونے کی قیمت کو پر لگ گئے، فی تولہ 10 ہزار روپے مہنگا ہوگیا

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک ہی روز کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد ملک بھر میں فی تولہ سونا نئی بلند سطح پر پہنچ گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 37 ہزار 936 روپے مقرر ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 8 ہزار 573 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار 459 روپے تک پہنچ گئی۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور مقامی معاشی عوامل کے باعث ملکی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں مسلسل تبدیلی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں