ملتان،اسلام آباد،علی پور،سیت پور، مظفرآباد (قوم نیوز،بیورورپورٹ،جنرل رپورٹر، خبرنگار، نامہ نگار، نیوزایجنسیاں)آزاد کشمیر عام انتخابات، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری،آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026 کے دوسرے مرحلے کے تحت پولنگ کے بعد گنتی جاری ہے۔دوسرے مرحلے کے 20 میں سے 5 حلقوں کے مکمل غیرحتمی غیرسرکاری نتائج آگئے۔ ایل اے 45 ویلی کےغیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پیپلزپارٹی کے عبدالماجد خان 3 ہزار 708 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔ایل-اے 43 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد یاسین 1276 ووٹ لیکر جبکہ ایل-44 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد احمد رضا قادری 1700 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔سیالکوٹ میں حلقہ ایل اے 36 جموں-3 کے تمام 89 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا۔مسلم لیگ ن کے امیدوار حافظ محمد احسن رضا 16 ہزار 401 ووٹس لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار احسن اسماعیل 7 ہزار 645 ووٹس حاصل کرسکے۔گجرات میں حلقہ ایل اے 38جموں 5 کے پولنگ سٹیشن کا 37 پولنگ سٹیشنز کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ آگیا۔ ن لیگی امیدوار زیشان یونس ٹانڈہ 3959ووٹ کے پہلے نمبر پر آگئے۔ ق لیگی امیدوار چوہدری اکبر ابراہیم 3521ووٹ کے لے کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔گوجرانوالہ میں ایل اے 35 جموں 2 کے 20پولنگ اسٹیشن کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ آگیا۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری محمد اسماعیل گجر 2664 ووٹ لیکر پہلے جبکہ آزاد امیدوار سردار غیاث خان 869 ووٹ ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔نارووال میں جموں کشمیر انتخابات میں تحصیل نارووال کے 16 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں سے 3پولنگ اسٹیشن کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج آگئے۔ مسلم لیگ ن کی مریم جاوید 547 ووٹ لیکر آگے جبکہ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کے عثمان علیم 251 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔لاہور ڈویژن ایل اے41ویلی ٹو میں 19 سے7پولنگ اسٹیشنزکاغیرحتمی غیرسرکاری نتیجہ موصول کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد عامر شاہ 544ووٹ لے کر آگے جبکہ آزادامیدوارصبادیوان271ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔حلقہ ایل اے 30مظفرآباد 4کے129پولنگ اسٹیشنوں کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ آگیا، مسلم لیگ ن کے امیدوار ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی 18082ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار مبشر منیر اعوان 11464ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ایل اے 25 نیلم میں 174 میں سے 79 پولنگ اسٹیشنز کا غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کےمطابق ن لیگ شاہ غلام قادر 11930 ووٹ لیکر آگے جبکہ پیپلزپارٹی کے میاں وحید 6871 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔واضح رہے کہ مظفرآباد کے 8 حلقوں جبکہ مہاجرین مقیم پاکستان کے 12 حلقوں میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات ہوئے۔مظفرآباد ڈویژن کے 9 حلقوں میں انتخابات ہونے تھے، تاہم الیکشن کمیشن نے ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر ایل اے 27 مظفرآباد میں الیکشن ملتوی ہوگئے۔اس کے علاوہ حلقہ 2 لچھراٹ کے کچھ پولنگ اسٹیشنز پر بھی پولنگ ملتوی ہوگئی ہے، ان دونوں حلقوں میں اب 4 اگست کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ آزاد جموں کشمیر میں پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا تھا جسے پانچ بجے ختم ہونا تھا تاہم آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا، مظفرآباد ڈویژن کے ووٹرز نے شام 6 بجے تک حقِ رائے دہی استعمال کیا۔ ووٹرز کی زیادہ تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے پولنگ کے وقت میں ایک گھنٹہ کی توسیع کی گئی تھی۔آزاد کشمیر انتخابات دوسرے مرحلے میں 12 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز ہیں، مظفرآباد ڈویژن کی 9 نشستوں پر 208 امیدوار اور 8 لاکھ 9 ہزار 621 ووٹرز ہیں، جب کہ مہاجرین کی 12 نشستوں پر 143 امیدوار مدمقابل ہیں۔ مظفرآباد کے اضلاع میں 1483 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جہاں انتہائی حساس مقامات پر سکیورٹی کی بھاری نفری تعینات رہی۔مسلم لیگ ن نے مہاجرین جموں کشمیر راولپنڈی ڈویژن کی 2 نشستوں ایل اے 43 وادی 4 اور ایل اے 44 وادی 5 پر میدان مار لیا۔ مسلم لیگی کارکنوں نے جشن منایا، مٹھائیاں تقسیم کیں اور بھنگڑے ڈالے۔راولپنڈی ڈویژن میں مہاجرین جموں کشمیر کی نشست ایل اے 43 ویلی 4 کے تمام 10 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے یاسین لون 1276 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ پیپلز پارٹی کے جاوید بٹ 563 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔اسی طرح ایل اے 44 ویلی 5 کے تمام 27 پولنگ اسٹیشنز کا مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ بھی سامنے آگیا۔ مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار احمد رضا قادری 1700 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ مسلم کانفرنس کی مہر النساء 650 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔پیپلز پارٹی کے امیدوار راشد اسلام تیسرے نمبر پر رہے جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار بری طرح شکست کھا گئے۔ کامیابی کا اعلان ہوتے ہی مسلم لیگی کارکنوں نے ایم این اے طاہرہ اورنگ زیب کی رہائش گاہ کے باہر جشن منایا، مٹھائیاں تقسیم کیں، کارکنان خوشی سے بھنگڑے ڈالتے رہے۔وفاقی وزیر حنیف عباسی نے کہا کے راولپنڈی ڈویژن اسلام آباد کی نشست ایل اے 39 جموں 6 میں بھی مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ محمد صدیق جیت گئے ہیں، ایم این اے طاہرہ اورنگ زیب نے دونوں کامیاب سیٹوں کے فارم 45 بھی میڈیا کے سامنے رکھ دئیے۔ حلقہ کھاوڑہ میں فائرنگ سے رکن قومی اسمبلی صلاح الدین جونیجو بازو میں گولی لگنے سے زخمی ہوگئے، فائرنگ سے دو کارکن بھی زخمی ہوئے، تینوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔حلقہ ایل اے 29 تھری مظفر آباد میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے درمیان تصادم کے بعد پولنگ کا عمل روک دیا گیا۔علی پوراورسیت پور سےخبر نگاراورنامہ نگار کے مطابق غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق تحصیل علی پور میں کشمیری مہاجرین کے لئے قائم پولنگ اسٹیشن پر ایل اے 42 کشمیر ویلی-3 کی نشست کے لیے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سید شوکت علی شاہ نے 37 ووٹ حاصل کر کے پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی، جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد عاصم شریف صرف ایک ووٹ حاصل کر سکے۔ اس پولنگ اسٹیشن پر مجموعی طور پر 38 ووٹ کاسٹ ہوئے اور پولنگ کا عمل پرامن ماحول میں مکمل ہوا۔ تحصیل علی پور میں قائم دونوں پولنگ اسٹیشنوں پر انتخابی عمل مجموعی طور پر پرامن انداز میں مکمل ہوا، جبکہ یہ نتائج غیر سرکاری اور غیر حتمی ہیں۔ حتمی نتائج کا اعلان آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے کیا جائے گا ۔پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر الیکشن کے دوسرے مرحلے میں انتخابی بے ضابطگی کی باقاعدہ شکایات چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کو بھجوا دی۔انچارج الیکشن سیل پی پی آزاد کشمیر سردارعبدالشکور نے چیف الیکشن کمشنر کو تحریری شکایت میں دو انتخابی بےضابطگیوں پر فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔سردار عبدالشکور نے اپنی شکایت میں یہ بھی کہا کہ ایل اے 34کے پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ ایجنٹس کو بٹھانے سے روکاگیا، امیدوار کرنل (ر) قدیر کے پولنگ ایجنٹس کو پولنگ اسٹیشنز پر بیٹھنے کی اجازت نہیں دی ۔آئی پی پی کے رہنما شعیب صدیقی کا کہنا ہے کہ آزادکشمیر انتخابات کے دوران استحکام پاکستان پارٹی نے کم ٹرن آؤٹ اور انتخابی عمل پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔شعیب صدیقی نےکہاکہ ووٹرز کی کم شرکت موجودہ حکومت پر عوام کےعدم اعتمادکی عکاسی کرتی ہے، انہوں نےالزام عائدکیا کہ ننکانہ صاحب اورسرگودھامیں آئی پی پی کےپولنگ ایجنٹس کومبینہ طورپر پولنگ اسٹیشنوں سے باہر نکالا گیا،جبکہ پارٹی کے انتخابی کیمپس بھی ہٹا دیے گئے۔انہوں نے شفاف انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ شام پانچ بجے کے بعد نتائج میں آئی پی پی سرپرائز دے گی۔







