دو خواتین ووٹرز کیلئے 35 اہلکار تعینات، پولنگ سٹیشن پر ایک ووٹ بھی نہ پڑا

کوٹلہ نصیر ( نمائندہ خصوصی)انتخابی حلقہ ایل اے 34 جموں ویلی 1 کاپولنگ اسٹیشن نمبر131 گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 1 راجن پور میں قائم کیاگیا جہاں صرف دو خواتین کے ووٹ کے لئے فل پروف سیکورٹی کےانتظامات کیے گئے تھے۔ اس پولنگ اسٹیشن پر پولیس کے 25 جوان ،ایلیٹ فورس کے 4لیڈی کانسٹیبل سمیت 6 اہلکار اور 2پولیس رضا کار تعینات تھے چھتوں پر بھی پولیس اہلکار تعینات تھے اس پولنگ اسٹیشن پر ایک ووٹ بھی کاسٹ نہ ہوا ایک خاتون غیر ملک گئی ہوئی تھی جبکہ دوسری خاتون ووٹ کاسٹ کرنے نہ آئی الیکشن کا عملہ سارا دن۔ایک ووٹر کامنتظر رہااور بے کار بیٹھا رہا ۔اس انتخابی حلقہ میں پیپلزپارٹی کے امیدوار کرنل (ر) چوہدری عبدالقدیر سمیت 17امیدوار الیکشن لڑرہے ہیں۔اس پولنگ اسشین پر پی پی راجن پور نے اپنا الیکشن کیمپ لگایا ہوا تھا اور کسی دوسری پارٹی کا نام ونشان نہ تھا۔ راجن پور پی پی پی سٹی صدر راجن پور میاں عبدالرزاق اپنے ساتھیوں کے ساتھ تحصیل صدر جام پور اسد امین گوپانگ ۔حافظ ظہور ماہڑہ سابق جنرل سکریڑی تحصیل راجن پور۔ملک شوکت پی پی رہنماپولنگ اسٹیشن نمبر 131 گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول راجن پور الیکشن کیمپ پر موجود تھے ۔علاوہ ازیں آزاد کشمیر میں ہونے والے الیکشن کے دوسرے مرحلے کے حلقہ ایل اے 34 جموں 1 کی پولنگ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کوٹ مٹھن میں ہوئی۔ مقامی ٹکٹ ہولڈر پی پی 296 یوسف خان دریشک نے اپنی ٹیم کے ہمراہ وزٹ کیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں