Post Views: 17
جلال پورپیروالہ(نامہ نگار)آئس کا نشہ موت بانٹنے لگا، محنت کش کا پورا گھر اجڑ گیا،رقم نہ ملنے پر آئس نشہ کے عادی شخص کی فائرنگ، فائر لگنے سے بیوی اور بھائی قتل، والدہ اور بھتیجا زخمی تفصیل کے مطابق موضع دولت پور میں آئس نشہ کے عادی شخص دلدار نے اہلخانہ سے رقم کا مطالبہ کیا۔ رقم نہ ملنے پر دلدار نے گھر والوں پر فائرنگ کردی۔ فائر لگنے سے دلدار کی بیوی تسلیم بی بی، بھائی ارشد جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کی والدہ گلن مائی اور بھتیجا زاہد زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور مبینہ ملزم دلدار کو گرفتار کرلیا جبکہ جاں بحق ہونے والے اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا۔ لرزہ خیز وقوعہ رونما ہونے علاقہ میں آئس نشہ کی فروخت سے انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔







