بہاولپور(ڈپٹی بیورو چیف) جعلی پیر کی گھر آنے والی ہمسایہ کی 9 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کیں ، چیخ و پکار پر بچی کی جان خلاصی، خوفزدہ سہمی بچی نے گھر والوں کو سب کچھ بتا دیا ،معاملہ پولیس کے پاس جانے پر پولیس کا مقدمہ درج کرنے میں گھنٹوں کی تاخیر، تاحال ملزم گرفتار نہ ہوسکا ، آئی ٹی انجینئر النور گارڈن کے رہائشی محمد اویس نے پولیس تھانہ صدر کو تحریری درخواست دی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ انکی 9 سالہ بیٹی (م) کو ہمسایوں کے گھر حلیم دینے بھیجا جب واپس آئی تو بہت خوفزدہ سہمی ہوئی تھی اور رو رہی تھی بہت بار پوچھنے پر گواہان کے سامنے بتایا کہ ہمسایوں کے گھر آنٹی صائمہ موجود نہ تھیں ایک انکل جن کا نام بعد میں ثاقب معلوم ہوا موجود تھے جنہوں نے مجھے پکڑ لیا اور میرے ساتھ نازیبا حرکات کرنے لگے، رونے شور مچانے پر چھوڑ دیا۔گواہ لیاقت علی نے تصدیق کی کہ بچی کی رونے شور کرنے اور ملزم سے جانے دینے کی التجا کی آوازیں سنیں ہیں ۔درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ انکی بیٹی کے ساتھ نازیبا حرکات کرکے ملزم ثاقب نے سخت زیادتی کی ہے، فوری قانونی کاروائی کی جائے جس پر پولیس تھانہ صدر نے ملزم ثاقب کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم بتایا گیا ہے کہ ملزم ثاقب جو مبینہ طور پر جعلی پیر بنا ہوا ہے بااثر ہے جس کی وجہ سے کئی گھنٹے گزرنے کے بعد تاخیر سے پولیس نے مقدمہ درج کیا اور تاحال ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا جبکہ اہل علاقہ کا بتانا ہے کہ اس جعلی پیر کی پہلے بھی اسطرح کی حرکات سامنے آچکی ہیں لیکن بااثر ہونے کی وجہ سے بچ جاتا ہے۔اہل علاقہ اور والدین نے اس صورتحال پر شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب آئی جی پنجاب ،ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سمیت آر پی او ڈی پی او بہاولپور سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری معاملے کا نوٹس لیا جائے اور جعلی پیر کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔







