Post Views: 38
ملتان(نمائندہ خصوصی)سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی جانب سے شہر میں لین ولائن ڈسپلن نافذ کرنے کیلئے آگاہی مہم جاری ہے، اس سلسلہ میں ٹریفک سٹاف شہر کے مختلف چوکوں اور سڑکوں پر روڈ یوزرز کو لین و لائن ڈسپلن کی پاسداری بارے بریفنگ دے رہے ہیں۔ ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے ملتان ایونیو روڈ پر کونز لگا کر موٹرسائیکل سواروں کو انتہائی بائیں لین اور کار ڈرائیوران کو انتہائی دائیں لین میں رہتے ہوئے ڈرائیونگ کرنے کی تربیت دی۔ اس حوالے سے معلوماتی پمفلٹ بھی تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ آگاہی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ شہر بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوران کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس میں قانون شکنی کرنے والے ڈرائیوران کو بھاری جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں۔ سڑکوں کو محفوظ اور زیادہ منظم بنانے کے لیے روڈ ڈسپلن اور ٹریفک قوانین کی پاسداری ضروری ہے۔







